• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کے الیکٹرک کا ایک اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ

شائع June 4, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ملک بھر کے صارفین کے لیے جون کے لیے 1.90 روپے فی یونٹ اضافے اور جولائی اور اگست میں 93 پیسے فی یونٹ اضافی لاگت کے نوٹی فکیشن کے بعد کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے ایک اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا، جبکہ پہلے ہی اس کی 9 ماہ کے لیے 18.6 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست زیر التوا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کو دی گئی اپنی نئی درخواست میں کے الیکٹرک نے تین مختلف پہلوؤں کی بنیاد پر اپریل کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ پیش کیا، دو بینچ مارکس کے تحت کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 74 پیسے کم ہو کر 1.18 روپے فی یونٹ ہوجائے گی جبکہ تیسری صورت میں صارفین سے 44 پیسے فی یونٹ اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کی جائےگی۔

نیپرا نے اس ماہ کے آخر میں اس موضوع پر روایتی عوامی سماعت کا اعلان کیا ہے، حالانکہ ریگولیٹر نے ابھی گزشتہ 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے کیس کو بھی ختم کرنا ہے، جس پر نیپرا نے 9 مئی کو عوامی سماعت کا اختتام کیا تھا۔

ان تمام دعوؤں میں، جن میں نیپرا کے پاس پہلے سے زیر التوا درخواستیں بھی شامل ہیں، کے الیکٹرک نے بیک لاگ کو ختم کرنے اور اچانک سے صارفین پر بوجھ پڑنے سے بچنے کے لیے تین مختلف آپشنز کے تحت 18.6 روپے فی یونٹ یا تقریباً 26 ارب روپے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی ہے۔

کے الیکٹرک کا خیال ہے کہ چونکہ اس کا کثیر سالہ ٹیرف (30-2024) اس وقت ریگولیٹر کے زیر غور ہے، اس لیے اس نے تین منظرناموں میں سے کسی ایک کی منظوری اور ایک گائیڈ ریکوری میکانزم کے ساتھ تین منظرناموں پر مبنی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دائر کیے ہیں، ان 10 مہینوں کے لیے بروقت لاگت کی وصولی کو آسان بنانے اور صارفین سے وصولی کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ کے مزید جمع ہونے سے بچنے کے لیے۔

پہلے منظر نامے کے تحت کے الیکٹرک نے تجویز پیش کی ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو فیول کی اصل قیمت اور اس وقت موجود عبوری ٹیرف کے مطابق ماہانہ ایندھن کی قیمت کے درمیان فرق کے طور پر شمار کیا جائے۔

دوسرے آپشن میں کے الیکٹرک نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے صارفین سے پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے دائر کردہ ٹیرف پٹیشن کے مطابق اور فی الحال نیپرا کے زیر غور ایندھن کی اصل اور حوالہ جات کی ماہانہ قیمت کے درمیان فرق وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

تیسری صورت میں، کے الیکٹرک نے تجویز پیش کی ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ ٹیرف پٹیشن کے مطابق اور فی الحال نیپرا کے زیر غور ایندھن کی اصل قیمت اور سالانہ اوسط ایندھن کے حوالہ جات کے درمیان فرق کو اپنایا جائے۔

کے الیکٹرک کی ٹیم نے کہا کہ سابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین پہلے ہی ان مہینوں کے لیے اوسطاً 2.89 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ادا کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024