• KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:22am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:17am Sunrise 5:01am
  • KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:22am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:17am Sunrise 5:01am

چاہنے والے کی تلاش کی ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

شائع June 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے پیار کرنے والے شخص کی تلاش کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ثانیہ مرزا دیگر اسپورٹس خواتین کے ہمراہ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو میں شریک ہوئیں، جسے جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا جائے گا۔

ثانیہ مرزا کے شو کی ریلیز کی گئی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے چاہنے والے شخص کی تلاش کی بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر کبھی فلم بنی تو وہ ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کریں گے اور یہ ان کی خواہش ہے؟

میزبان کی بات پر ثانیہ مرزا نے انہیں جواب دیا کہ ابھی پہلے انہیں بھی اپنا چاہنے والا تلاش کرنا ہے۔

ثانیہ مرزا کی بات پر شو میں شریک مہمان، میزبان اور پنڈال میں بیٹھے ناظرین ہنس پڑے اور سب نے تالیاں بجائیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے چاہنے والے کی تلاش کی بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں اور ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

تاہم بعض صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ ثانیہ مرزا نے بھی شاہ رخ خان جیسا جواب دیا ہے اور بتا رہی ہیں کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنا پڑا تو اس سے قبل وہ ایسا شخص تلاش کریں گی جو ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کر سکیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے پہلی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے کی تھی، جن سے رواں برس ان کی طلاق کی تصدیق ہوئی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں اور جنوری 2024 میں شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق ہوئی۔

ثانیہ مرزا کے والد نے مختصرا بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی نے پاکستانی کرکٹر سے خلع لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024