• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد مظاہرین زیر حراست

شائع June 3, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا جس کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر این سی ایچ اور بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں مرد اور خواتین اساتذہ بڑی تعداد شامل رہی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے وزیرا علیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے کر آگے جانے سے روک دیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں مستقل کیا جائے اور پرائمری اساتذہ کی طرح 14 اسکیل دیا جائے، سروس رولز کے مطابق اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کی جائے اور آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

احتجاج کے دوران اساتذہ کی جانب سے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024