• KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

’کلاڈیا شین بام‘ میکسیکو کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

شائع June 3, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بڑھتے ہوئے مجرمانہ واقعات اور صنفی بنیادوں پر تشدد سے دو چار ملک میکسیکو کی تاریخ میں کلاڈیا شین بام پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکمران جماعت کی امیدوار کے منتخب ہونے پر میکسکو شہر کے مین اسکوائر پر ہجوم نے حمایت میں پرچم لہرائے اور گانے پر ڈانس کیا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کلاڈیا شین بام نے کہا کہ میں ان تمام لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے اس تاریخی دن ہمیں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

میکسیکو شہر کی 61 سالہ سابق میئر نے عزم ظاہر کیا کہ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گی۔

انہوں نے اپنے مقابل انتخاب میں حصہ لینے والی زوچٹل گالویز کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شکست تسلیم کرلی۔

نیشنل الیکٹرول انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق کلاڈیا شین بام کو تقریباً 58 سے 60 فیصد ووٹ ملے۔

انہیں ملنے والے ووٹ زوچٹل گالویز سے تقریباً 30 فیصد پوائنٹس اور جارج الواریز مینیز کے مقابلے میں 50 فیصد پوائنٹس زیادہ ہیں۔

لاطینی امریکی ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کا رش تھا، حالانکہ منشیات کے گروہوں کی جانب سے متعدد علاقوں میں چند تشدد کے واقعات بھی ہوتے ہیں۔

ووٹرز کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں سپاہیوں کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ جمہوری عمل شروع ہونے کے بعد تقریباً ایک درجن سے زائد مقامی سیاستدانوں کو قتل کر دیا گیا۔

میکسیکن خواتین نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک خاتون ملک کے سب سے بڑی سیاسی عہدے پر پہنچ گئیں، جہاں روزانہ 10 خواتین یا لڑکیوں کو قتل کیا جاتا ہے۔

میکسکو شہر میں 55 سالہ خاتون کیلمنسیا ہرندیز نے بتایا کہ ایک خاتون کا صدر بننا ملک کے لیے تبدیلی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ خواتین کے لیے اچھے اقدامات کریں گی۔

30 سالہ دانیلیہ پرییز کا کہنا تھا کہ خاتون صدر کا ہونا تاریخی ہے، اگرچہ دونوں اہم امیدواروں مکمل طور پر فیمنسٹ نظریات نہیں رکھتے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024