• KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am

’ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھارتی ٹیم کو مفلوج کردیا‘

شائع June 3, 2024
فائل فوٹو: آئی سی سی
فائل فوٹو: آئی سی سی

بھارت کے سابق باؤلنگ آل راؤنڈر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور سوریاکمار یادو نے بھارتی ٹیم کو مفلوج کردیا ہے۔

بھارت نے یکم جون کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم میچ میں 60 رنز سے کامیابی حاصل کی، تاہم میچ کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے دعویٰ کیا کہ ان کی پلینگ الیون اب تک فائنل نہیں ہوئی ہے۔

بھارت نے وارم اپ میچ میں نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کے بجائے سنجو سیمسن کو موقع دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ میں 5 جون کو بھارت کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف بھی حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ویرات کوہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔

بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر تجزیہ دیتے ہوئے یشسوی جیسوال کی ٹیم میں شمولیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ جیسوال کی موجودگی سے لیفٹ اور رائٹ کا کمبی نیشن بھی بنے گا اور ان کی صورت میں بھارت کو ایک اضافی باؤلر بھی مل سکتا ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا ’بدقسمتی سے ہمارے ٹاپ آرڈربلے باز روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادو باؤلنگ نہیں کرسکتے اور یہ چیز بھارتی ٹیم کو کمزور کررہی ہے، لیکن ان میں کوئی باؤلنگ کرواسکتا ہے تو اس سے ٹیم میں توازن پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہاردک پانڈیا 3 سے 4 اوور کرواسکیں تو ہماری باؤلنگ کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوسکتا ہے، ورنہ ہمیں شیوم دوبے پر انحصار کرنا ہوگا، اس سے بہتر یہ ہوگا کہ ہم اکشر پٹیل کو اضافی بولر کے طور پر کھلائیں جو بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔

2007 میں بھارت کی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن عرفان پٹھان نے انگلینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس معین علی، لیام لیونگسٹن، ول جیکس کی صورت میں زیادہ آل راؤنڈرز موجود ہیں، جب کہ بھارت کو بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح زیادہ آل راؤنڈرز کے ساتھ جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024