• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

این اے 47: مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست، وکیل نے طارق فضل چوہدری کی وکالت سے معذرت کرلی

شائع June 3, 2024
طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری

اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے وکیل سردار تیمور اسلم نے مزید وکالت کرنے سے معذرت کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق وکیل سردار تیمور اسلم نے ذاتی مصروفیات کے باعث مزید وکالت سے معذرت کی ہے، سردار تیمور اسلم نے ہائی کورٹ میں جمع اپنا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 5 جون تک طارق فضل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے رکھی ہے۔

یاد رہے کہ 15 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

امیدوار نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابی عمل کی سالمیت پر سمجھوتے کے نتیجے میں اعلان کردہ نتائج میں تضاد پایا گیا، نتیجتاً، وہ مبینہ بے ضابطگیوں کو دور کرنے اور قومی اسمبلی میں منصفانہ نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے قانونی سہارا ڈھونڈ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے تین حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا معطل شدہ نوٹیفکیشن بحال کر دیا تھا، یہ فیصلہ اس وقت آیا جب کمیشن نے ابتدائی طور پر 11 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

19 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024