• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی پر اعتراض مسترد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل پی ٹی آئی کے چیف جسٹس سے ان کے پارٹی کیسز سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں، چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے اس کا حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024