کے الیکٹرک کی کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید
کے الیکٹرک نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی شرح کا انحصار بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ پر ہے لیکن علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر موجود شیڈول کے مطابق ہوتی ہے اور کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
تاہم کے الیکٹرک کے اس دعوے کے برعکس لانڈھی، کورنگی، ملیر، اورنگی، ناظم آباد، لیاقت آباد، اہف سی ایریا، قائدآباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 2 سے 10 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔