• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نجی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، گورنر سندھ بھی سوار

شائع June 2, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے، نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی، طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اہلخانہ سمیت 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ نجی ایئرلائن کے اسی طیارے نے گزشتہ دو ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کردیا گیا، ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024