• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کردیا

شائع June 2, 2024
فوٹو:  ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ارفع کریم آج بھی پاکستان کے سفیر کے طور پر ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے، قوم کی بہت امیدیں اس سے وابستہ ہے، بجٹ میں نوجوانوں کو آگے لے جانے کے لیے آئی ٹی پر خصوصی فوکس رکھا جائے گا، شہباز شریف کے مشن کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری کو 25 ارب تک لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ای روزگار کے حوالے سے ڈھائی سو سینٹر پورے پاکستان میں بننے جا رہے ہیں، یہ وہ ویژن ہے جو پاکستان کی یوتھ کو آگے لے کر جانے کا مشن ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں بھی ارفع کریم کے نام سے اسکول ہے اور ارفع کریم آج بھی پاکستان کے سفیر کے طور پر ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، جو کرپشن میں ملوث ہے اس کے خلاف کیس بنائے جائیں، میرے اوپرنیب نے پاکستان کے سب سے بڑا جھنڈا بنانے پر کیس بنایا، اس وقت بھی کہا تھا ایک روپیہ کی کرپشن کی تو آخرت میں جواب دہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024