• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی، سعودی سفیر

شائع June 2, 2024
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی سفیر نے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ ایک دن آرام کرنے کے بعد آج سے پریکٹس سیشنز کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی20 ورلڈکپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف کرے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی، گروپ اسٹیج کے بعد، گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024