• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

شائع June 2, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، پہلے فیز میں لاہورکے 6 زون کی تعمیر ومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدرات خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈیولپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن، گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا، جب کہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈیولپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈیولپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی، جب کہ ڈیولپمنٹ پلان کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کردیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں 6 زون کی ڈیولپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے، پہلے فیز میں شامل 6 زون کی 93 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔

اجلاس میں ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لیے مخصوص کلراستعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، فراہمی ونکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں، پختہ گلیوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس لگانے اور پارکس کی بحالی بھی ڈیولپمنٹ پلان میں شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024