• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی20 ورلڈکپ 2024:افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی

شائع June 2, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

امریکی شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کینیڈا بیٹنگ:

اس سے قبل امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا کی جانب سے آرون جانسن اور نونیت دھالیوال نے ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں بالترتیب 23 اور 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پرگٹ سنگھ 5، شریئس مووا 32، دلپریت باجوہ 11 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جب کہ نکولس کرٹن نے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

امریکا بیٹنگ:

میزبان ٹیم کی جانب سے اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور کپتان مونانک پٹیل 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، تاہم اینڈریو گوس اور آرون جونز نے 131 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اینڈیو گوس نے 65 رنز بنائے، جب کہ آرون جونز نے 40 گیندوں پر 96 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جونز شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا اور نکھل دتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا میچ آج 2 جون کو ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے درمیان گیانا میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024