• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر پیٹرولیم

شائع June 1, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے، غریب آدمی کی زندگی میں سب سے اہم یہ ہےکہ اس پر سے مہنگائی کابوجھ کم ہو، تمام وزارتوں کو الگ الگ اہداف دیے گئے ہیں۔

![

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، عوام کو پیٹرول کی مد میں 25روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی37سےکم ہوکر17فیصد ہوگئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے راستے میں بہت سی مشکلات، کٹھن مراحل آئے، ہمیں سیلاب اور زلزلوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ دیہی علاقوں پر رہے گی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، شہروں میں چھوٹے کاروبار کے لیے سہولیات پیدا کی جائیں گی، اس سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 بڑے اہداف ہیں اور سب سے پہلا ہدف مہنگائی کو بتدریج کم کرناہے، بین الاقوامی جنگوں کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تمام مشکلات کے باوجود ہم اہداف پورا کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024