• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

پی آئی اے کی حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شائع June 1, 2024
— فائل فوٹو / ااے ایف پی
— فائل فوٹو / ااے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

مسافر نے مزید بتایا کہ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر اسے ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، جس کے بعد طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے839 کودوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024