• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

9 مئی کے ملزمان کو کیفرِ کردارتک پہنچانا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

شائع June 1, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو کیفرِ کردارتک پہنچانا چاہیے، ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ہونی چاہیے۔

لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھاؤں، ہم سب مل کر ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بطورگورنر خیبرپختونخوا اور وفاق کا نمائندہ میری ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیےکوشش کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کبھی بھی سازش کا گڑھ نہیں بنے گا، وزیراعظم سے ملاقات کی اور صوبےکے مسائل سے آگاہ کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں، مزید کہا کہ پورا پاکستان ہرکسی کا ہے، کوئی بھی کسی کو دوسرے صوبے میں جانے سے نہیں روک سکتا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے وزیر اعلیٰ سے سختی کی، میری علی امین گنڈاپور سےکوئی دشمنی نہیں ان کی مجبوری کاعلم ہوا، لفظی جنگ کو میں نے ختم کرکے کھانےکی دعوت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گورنرہاؤس آئیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی عادت ہے، وہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں، 9 مئی کے ملزمان کو کیفرِ کردارتک پہنچانا چاہے، ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ہونی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرناچاہتی ہیں ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، اگر سیاستدانوں سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو ہم تیار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024