• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

فلم ’نابالغ افراد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

شائع May 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ایوارڈ یافتہ فلم ساز نبیل قریشی نے اپنے رومانٹک کامیڈی فلم ’نابالغ افراد‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔

فلم ساز نے ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا کہ فلم بالغ افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔

’نابالغ افراد‘ کو انہوں نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاؤس فلم والا پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے، جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ نصف کاسٹ سینیئر اداکاروں پر مبنی ہے۔

فلم میں معراج سلیم، مانی، راشدہ تبسم اور فائزہ احسن سمیت دیگر اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کیا ہوگی؟ تاہم فلم کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف رومانس اور کامیڈی بلکہ ایکشن اور مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ عید الاضحیٰ میں 20 دن باقی رہ گئے ہیں اور تاحال ’نابالغ افراد‘ کا ٹریلر یا ٹیزر بھی ریلیز نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024