• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

فواد خان پر ہمیشہ سے فدا رہی ہوں اور رہوں گی، سونم باجوہ

شائع May 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش قرار دیا ہے۔

سونم باجودہ ماضی میں بھی فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور کہتی رہی ہیں کہ ان کے دل میں جو پاکستانی اداکار کی جگہ ہے، وہ کوئی اور اداکار کبھی نہیں لے سکتا۔

اب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر فواد خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا ہے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ فلمی گیان کو دیے گئے انٹرویو میں سونم باجوہ نے فواد خان کی تعریفیں کیں۔

مذکورہ انٹرویو کی وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں بھارتی اداکارہ نے فواد خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ان پر فدا رہی ہیں اور ہمیشہ ان پر ہی فدا رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی اداکار پر فدا ہوسکتی ہیں اور یہ کہ ان سے متعلق ہر کسی کو علم ہے کہ فواد خان ان کے پرانے اور پہلے کرش ہیں اور وہ ہمیشہ سے ہی ان کے پسندیدہ رہیں گے۔

اداکارہ کی جانب سے فواد خان سے اظہار محبت کرنے پر میزبان نے فواد خان کو بھارتی پنجاب کا جیجا قرار دیا، جس پر سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات فواد خان نے سن لی تو وہ بہت شرمندہ ہوں گے۔

سونم باجوہ کی جانب سے پاکستانی اداکار کے لیے کھل کر اظہار محبت کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں پر بھارتی صارفین نے اداکارہ کو پاکستانی اداکار کو پسند کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025