• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عمران خان کی ایما پر سانحہ 9 مئی میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک احمد خان

شائع May 31, 2024
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک  احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان — فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے احکامامت پر ماسٹر مائنڈ عمران خان کی ایما پر مئی 2023 کا واقعہ کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 2024 کے انتخابی فارم 45 اور 47 کے حوالے سے شور مچایا ہوا ہے جب کہ دراصل الیکشن ٹربیونل میں انہوں نے کل 25 درخواستیں دائر کی ہیں۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے عدلیہ سے متعلق بیان کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتیں اس وقت کہاں تھیں جب ایک جماعت کو ریلیف تو دوسری سیاسی جماعت کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار سے باربار پوچھتا رہ گیا کہ آرٹیکل 182-3کے تحت آپ نے نوازشریف کو سزا دینے میں رولز کیوں تبدیل کیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی سوچا سمجھا واقعہ تھا، دنیا میں افواج کا مورال بلند رکھنے کے لیے میڈلز دیے جاتے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے بڑی سازش کرکے فوج کا مورال نیچا کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ کیا انسانی حقوق کی آڑ میں ایک مجرم کو آئین کے خلاف حقوق دیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بیان دلیل کے ساتھ ہے اور 9 مئی کو پرتشدد واقعات کے دوران اوزاروں سے قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کے احکام پر ماسٹر مائنڈ عمران خان کی ایما پر 9 مئی کا واقعہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024