• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کردیا گیا

شائع May 31, 2024
اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی
اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

یکم جون سے ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024