• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

امریکی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی تعاون، پاکستان کی اسٹرکچرل اقتصادی اصلاحات اور سلامتی، علاقائی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

امریکی سفیر نے پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا اور کاروبار سے کاروبار روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے امریکی حمایت پر زور دیا۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے ممکنہ شعبوں کو بھی اجاگر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024