• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: اہلیہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت کا حکم

شائع May 31, 2024
—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم 4 بار سزائے موت دینے کا حکم جاری کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم محمد منان کو مقتولین کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ اور 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق 12 مئی 2017 میں ملزم نے اپنی اہلیہ، بیٹے، سوتیلی بیٹی اور سالے کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا، ملزم کے خلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024