• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: پسند کی شادی پر میاں بیوی قتل، ملزم گرفتار

شائع May 31, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

پسند کی شادی کرنے پر پشاور میں میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں پیش آیا، مقتولین نے تین سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر مقتولہ کے بھائی اور چچا زاد نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ کے دوران مقتولین کی ڈیڑھ سالہ بچی محفوظ رہی جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پشاور پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ قتل کی واردات کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024