• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار، درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں قیامت خیز گرمی جاری ہے جہاں سندھ کے شہر دادو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ کے شہر موہن جو دڑو اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری، خیرپور اور لاڑکانہ میں 48 ڈگری، جیکب آباد میں 51 ڈگری ، حیدرآباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شد ید گرم ہے، لسبیلہ میں درجہ حرات 50، سبی اور ترت میں 49 ڈگری، کوئٹہ میں درجہ حرارت 34، بارکھان میں 39، دالبندین میں 42، گوادر میں 36، قلاتمیں 30 اور خضدار میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے شہروں رحیم یار خان، قصور اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا، لاہور اور پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45.2 ڈگری پر ہے جو 46 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آج سے 5 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، خبیرپختونخوا میں کے بیش تر مقامات پر ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر آج سے 5 جون تک آندھی اور جھکڑ کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گرمی سے بچاؤ کے چند طریقے

ملک بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر انتظامیہ شہریوں گھروں سے بے جا باہر نکلنے کی ہدایات دے رہی ہیں، مندر جہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنا کر شہری گرمی کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

ڈھیلے کپڑے پہنیں

ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات کاٹن جیسے ہوادار کپڑوں میں پہنیں، تاکہ پسینہ سوکھ س،۔ اگر آپ مچھروں کے کاٹنے کے وقت باہر ہوں، تو پوری پینٹیں اور بند جوتے پہنیں۔

پانی کا استعمال

ایسے موسم میں شہریوں کو اپنے جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنا چاہیے، خاص طور پر پانی کے ذریعے، اس کے علاوہ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

گھر میں ورزش کریں

ورزش کرنے کے لیے دن کے ٹھنڈے وقت کا انتخاب کریں، یعنی جب سورج کی گرمی کم ہو، جیسے صبح یا شام کے وقت۔

اگر موسم گرم اور نمی والا ہو، تو زیادہ سخت اور زیادہ دیر تک ورزش نہ کریں، اس کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے کسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کرنا بھی برا نہیں ہوگا، جیسے جِم، مال، یا ایسی ہی کوئی جگہ، اس طرح آپ پر تھکان طاری نہیں ہوگی۔

کھانا باہر مت کھائیں

ٹھنڈے کھانوں کو ٹھنڈا اور گرم کھانوں کو گرم رکھنا چاہیے، جب بھی آپ کھانا کھا چکے ہوں، تو بچے ہوئے کھانے کو فوراً ریفریجریٹر میں رکھ دینا چاہیے، دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھانا باہر نہیں رکھنا چاہیے، اگر دن زیادہ گرم ہو، تو یہ وقت صرف ایک گھنٹہ ہونا چاہیے، اس بات کا دھیان رہے کہ کھانے کی چیزیں ٹھنڈی یا گرمی سے بچانے والی تھیلیوں میں بند ہوں۔

اس موسم میں خاص طور پر گھر میں پکے ہوئے تازہ، اور صاف ستھرے کھانے کھانے چاہیے، گھر میں کھانے کو درست درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے، اور جتنا ہوسکے باہر کا کھانا کم سے کم کرنا چاہیے، تھوڑی سی بھی لاپرواہی مختلف اقسام کے انفیکشن ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے اور پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

سن بلاک کا استعمال کریں

اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے، لیکن الٹراوائیلٹ شعاعوں کا نقصان شدید اور طویل مدتی ہوسکتا ہے، جب بھی آپ باہر ہوں، تو اپنے جسم کے کھلے حصوں پر سن اسکرین لگائیں، اسے اپنے پورے جسم پر گھر سے باہر نکلنے سے کم از کم تیس منٹ پہلے لگائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024