• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 34 الزامات میں مجرم قرار

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی، نیویارک کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو خاموش کرنے کے لیے دی گئی ادائیگی کو چھپانے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 12 رکنی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نےکاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ سنایا۔

امریکی عدالت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد تمام 34 الزامات درست ثابت ہوئے، 11 جولائی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا کا اعلان کیا جائے گا۔

77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے اور ان کی جانب سے اپیل کیے جانے کی توقع ہے، انہیں زیادہ سے زیادہ 4 سال قید کی سزا کا سامنا ہے، حالانکہ اس جرم کے مرتکب دیگر افراد کو اکثر کم سزائیں یا جرمانے ملتے ہیں۔

رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور 81 سالہ جوبائیڈن ایک سخت صدارتی دوڑ میں بندھے ہوئے ہیں، اور رائٹرز/ اِپسوس پولنگ کے مطابق اس فیصلے سے ڈونلڈ ٹرمپ آزاد اور ریپبلکن ووٹروں کی کچھ حمایت کھو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل ایک پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ادا کی گئی ’ہش منی‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیر پھیر کی ہے۔ سابق امریکی صدر نے پورن اسٹار کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025