• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوات: تیز رفتار وین کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

شائع May 30, 2024
پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: ڈان
پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: ڈان

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں تیز رفتار وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ مالم جبہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024