• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملالہ یوسف زئی کا اداکاری کا آغاز

شائع May 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے فلم پروڈیوسر کے بعد اب بطور اداکارہ بھی کیریئر کا آغاز کردیا۔

ملالہ یوسف زئی نے برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ سے اداکاری کا آغاز کردیا۔

’وی آر لیڈی پارٹس‘ کو 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کردیا گیا۔

’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے دوسرے سیزن میں ملالہ یوسف زئی نے مختصر کردار ادا کیا ہے اور ان کے کردار کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویب سیریز میں ملالہ یوسف زئی کے ساتھ ساتھ بھارتی نژاد برطانوی لکھاری و سماجی رہنما میرا سیال بھی مختصر کردارمیں دکھائی دی ہیں۔

میوزیکل ویب سیریز وی آر دی لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا اب اس کا دوسرا سیزن ریلیز کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو متعدد مسائل کے باوجود میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ویب سیریز کے تمام کردار مسلمان لڑکیوں کے ہیں لیکن تمام کرداروں کو مختلف رنگ و نسل اور ثقافت سے دکھایا گیا ہے لیکن تمام کردار برطانیہ میں پلے بڑھے ہوتے ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی پاکستانی نژاد برطانوی لکھاری ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے، تاہم اس کا خیال ندا منظور نے دیا تھا۔

پاکستانی نژاد ندا منظور وی آر دی لیڈی پارٹس کے علاوہ متعدد فلموں اور ویب سیریز کی ہدایات دے چکی ہیں اور انہوں نے متعدد فلموں اور سیریز کی کہانی بھی لکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024