• KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

پراعتماد بنانے کے لیے والدہ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کا پابند کیا، ندا یاسر

شائع May 30, 2024 اپ ڈیٹ May 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے ان میں اور ان کی بہنوں میں اعتماد لانے کے لیے ان کی والدہ نے گھر میں اپنی ذاتی گاڑی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا پابند بنایا۔

ندا یاسر حال ہی میں ٹی وی میزبان مسرت مصباح کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں مزدور بن کر پالا اور انہیں بہادر بنانے اور ان میں اعتماد لانے کے لیے ان پر سختیاں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر میں ذاتی گاڑی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود والدہ انہیں زمانہ طالب علمی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کا کہتی تھیں۔

ندا یاسر کے مطابق جب وہ کالج میں پڑھتی تھیں تب وہ پبلک بس میں آتی جاتی تھیں تاکہ ان میں اعتماد بحال ہو۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کی اچھی تربیت کے بعد انہوں نے بھی اپنے بچوں میں اعتماد لانے کے لیے انہیں اپنی ذاتی گاڑیوں کے بجائے متبادل ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا کہتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا بڑا بیٹا گھر کی گاڑی نہیں بلکہ بائیکیا استعمال کرتا ہے جب کہ وہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ملازمت بھی کرتا ہے۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کی بیٹی بضد تھیں کہ وہ والدین کی بڑی گاڑی استعمال کریں لیکن انہوں نے بیٹی کو بھی چھوٹی گاڑی استعمال کرنے کا کہتے ہوئے انہیں پائوں زمین پر رکھنے کی تلقین کی۔

اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے بچوں کو نئے نہیں بلکہ استعمال شدہ یعنی سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز اور آئی پیڈز دلوائے اور انہیں ہدایات کیں کہ وہ اپنی کمائی سے چیزیں خریدیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024