عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی۔
ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔