• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

لاہور: مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بچے جاں بحق

شائع May 30, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے مناواں میں مضر صحت نوڈلز کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے نامعلوم دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں مضر صحت نوڈلز کھانے سے 2 بچوں کی طبیعت خراب ہوئی، بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مضر صحت نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 8 سالہ عبدالرافع، 11 سالہ مریم کے نام سے ہوئی، لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ محمد زیشان کی مدعیت میں نا معلوم دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ٹیم تشکیل دے کر نامعلوم دوکاندار کو تلاش کیا جارہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نامعلوم دوکاندار کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، جب کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش مزید آگے بڑھائی جائےگی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024