• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کراچی: گرومندر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

شائع May 30, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گرومندر چورنگی کے قریب آئسکریم پارلر چلانے والے 5 بھائیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 2 بھائی شدید زخمی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آئسکریم پارلر چلانے والے پانچوں بھائی اپنی کار میں جارہے تھے کہ اس دوران گرومندر چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین پیشی پر عدالت جارہے تھے، 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 بھائی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تاہم ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

دوسری جانب کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جائے وقوعہ سے 17 خول ملے ہیں، جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ڈان نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان نے قمیض شلوار پہن رکھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024