• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان ویمنز ٹیم کو 178رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے انگلینڈ کے نام

شائع May 29, 2024
نیٹ سیور نے 117 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں سے مزین 124 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز
نیٹ سیور نے 117 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں سے مزین 124 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ نے سیریز 0-2 سے جیت لی— فوٹو: رائٹرز
انگلینڈ نے سیریز 0-2 سے جیت لی— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے نیٹ سیور برنٹ کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 178 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

میزبان ٹیم نے نیٹ سیور کی 117 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں سے مزین 124 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے 5 وکتوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، مائیا باؤچر نے 34، ڈینی ویاٹ نے 44 اور ایلس کیپسی نے 39 رنز کی باری کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 2 جبکہ فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بدترین تباہی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم صرف 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی، منیبہ علی نے 47 جبکہ عالیہ ریاض نے 36 رنز کی باری کھیلی۔

انگلینڈ کی صوفی اکلیسٹون تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہیں جبکہ لورین بیل اور نیٹ سیور نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

انگلینڈ نے میچ میں 178 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

نیٹ سیور کو سنچری اور دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ صوفی ایکلسٹون کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024