• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ماں بننے کے بعد اپنی والدہ کا زیادہ احساس ہوا، زارا نور عباس

شائع May 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد انہیں اپنی والدہ کا زیادہ احساس ہونے لگا ہے جب کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کا غصہ اور چڑ چڑا پن بھی ختم ہوچکا۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ بننے کے ان کی شخصیت میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں، جیسا کہ انہیں والدہ سمیت دیگر تمام ماؤں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے۔

ان کے مطابق اگرچہ وہ پہلے بھی والدہ کا احساس کرتی تھیں لیکن خود ماں بننے کے بعد انہیں والدہ کی تکلیف، محبت اور اپنے پن کا زیادہ احساس ہوا ہے۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ زیادہ سمجھدار ہوگئی ہیں، اب وہ غصہ نہیں کرتیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھنے لگی ہیں۔

انہوں نے بچے کی تربیت کے حوالے سے کہا کہ کیوں کہ ان کے ہاں حال ہی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہیں مثالی والدہ کا زیادہ علم نہیں لیکن انہیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اچھی والدہ ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی اچھی انسان بنیں، وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔

زارا نور عباس کے مطابق ان کے لیے تعلیم میں اچھے گریڈز اور نمبرز لانا اہمیت نہیں رکھتا، ان کے لیے بچے کا شعور یافتہ ہونا زیادہ ہے، اس لیے وہ بیٹی کی بہتر شخصیت پر زیادہ توجہ دیں گی۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں رواں برس مارچ میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔

زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ماضی میں بعض طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے اداکارہ کا پہلا حمل ضائع ہوا تھا، جس کا انکشاف انہوں نے اور ان کے شوہر نے بعد میں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024