• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

پلاسٹک ذرات سے مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

شائع May 29, 2024
فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی چھوٹے پلاسٹک ذرات سے مرد بانجھ پن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

طبی جریدے آکسفورڈ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک مخصوص علاقے کے مردوں اور کتوں کے جسم میں پائے جانے والے انتہائی چھوٹے پلاسٹک ذرات کے بانجھ پن پر پڑنے والے اثرات جانچے۔

ماہرین نے کتوں اور مردوں کے ایک گروپ کے خصیوں (testicles) میں پلاسٹک ذرات کی موجودگی اور ان کے اثرات پر تحقیق کی۔

ماہرین نے خصیوں میں انتہائی چھوٹے پلاسٹک ذرات کے اثرات کے لیے مختلف طرح کے چیک اپس کیے اور نتیجہ اخذ کیا۔

ماہرین نے پایا کہ عام طور پر انسان کے خصیوں میں منرل واٹر سمیت دوسری پلاسٹک پیکنگ میں استعمال ہونے والے پلاسٹک ذرات کے علاوہ کیپسولز میں شامل کیے گئے پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ مائکروپلاسٹک ذرات سے انسان کے خصیوں کا نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ ان کا سائز بھی چھوٹا ہوجاتا ہے جب کہ پلاسٹک ذرات سے اسپرم کی تعداد میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے کتوں کے خصیوں کے سیلز کا معائنہ بھی کیا اور پایا کہ پلاسٹک ذرات سے خصیوں کا سائز چھوٹا ہونے سمیت ان کا وزن بھی کم ہوگیا جب کہ ان میں اسپرم کاؤنٹ بھی کم ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق خصیوں کے سائز اور وزن کم ہونے سے بھی اسپرم کاؤنٹ کم ہوجاتا ہے اور اسپرم کاؤنٹ کی کمی کو بانجھ پن قرار دیا جاتا ہے۔

تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ یہ معلوم نہ کیا جا سکا کہ پلاسٹک ذرات کیوں اور کس طرح خصیوں کے سائز اور وزن کو کم کرتے ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پہلی بار دو سال قبل 2022 میں پہلی بار انسانی خون میں ننھے پلاسٹک ذرات کو دریافت کیا گیا تھا اور بعد ازاں دوسری تحقیقات میں انسانی جسم کے مختلف اعضا میں بھی ننھے پلاسٹک ذرات پائے گئے تھے۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ انتہائی چھوٹے پلاسٹک ذرات کی خون میں موجودگی فالج اور امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ (یو این) سمیت دیگر طبی ادارے پہلے بتا چکے ہیں کہ ننھے ذرات کو نگلنے یا کھانے سے انسانی صحت پر اثرات نہیں پڑتے لیکن اب ماہرین نے پایا ہے کہ ایسے ذرات انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

لیکن اب تحقیقات سے یہ معلوم ہو رہا ہےکہ مائکرو پلاسٹک ذرات سے انسانی صحت خطروں سے دوچار ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025