• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

نواز شریف، شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا بجٹ اجلاس، مختلف تجاویز کی منظوری

شائع May 29, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں سفارشات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف او وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی قیادت میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورتی کے لیے 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، رانا تنویر حسین، عطا تارڑ، جام کمال، رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے، اس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں تجاویز لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا اور سیکریٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز پیش کیں جب کہ پارٹی قائدین نے بھی عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔

ذرائع نے بتایا اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کیے۔

نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کیں۔

پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں شامل پارٹی رہنماؤں نے سرکاری اخراجات کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024