کراچی واٹر کارپوریشن میں کرپشن الزامات کی تحقیقات میں تیزی، اہم ریکارڈ طلب
کراچی واٹر کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے اینٹی تھفیٹ سیل کا اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھفیٹ سیل کے اخراجات اور کارروائیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
اینٹی کرپشن نے واٹر کارپوریشن کے چند افسران کا ذاتی ریکارڈ بھی طلب کیا گای ہے، ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں بدعنوانی کی تحقیقات رکوانے کے لیے مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے افسران اینٹی کرپشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے جب کہ واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں تعاون کیا جارہا ہے۔