پشاور: بی آر ٹی آپریٹر کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر نیب سے جواب طلب
پشاور ہائی کورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بی آرٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کےاثاثے نیب نے منجمد کیے ہیں، نیب نے کوئی وجہ بتائے بغیر اکاؤنٹس منجمند کیے ہیں، یہ قانون کے خلاف ہے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کمپنی کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کا مطلب بی آر ٹی آپریشن روکنا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 12 جون تک جواب طلب کرلیا۔
بعد ازاں عدالت عالیہ نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی گئی۔