• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: کھلے مین ہول میں گر کر نوجوان جاں بحق

شائع May 29, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ نوجوان غنی چورنگی کے علاقے سے گزرتے ہوئے کھلے نالے میں گر گیا تھا۔

ریسکیو 1122 اہلکار حسان خان نے کہا کہ وہ مین ہول ایک سیوریج لائن سے ملا ہوا تھا، غوطہ خوروں کو بلایا گیا جنہوں نے نوجوان کی لاش کو اس میں سے نکالا۔

جاں بحق نوجوان کی عمر تقریبا 20 سال تھی، رات گئے تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024