• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

جعلی اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری کی صدارتی استثنیٰ کی درخواست منظور

شائع May 29, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

بینکنگ کورٹ کراچی نے صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیس داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں آصف زرداری، فریال تالپوراور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت صدر پاکستان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری صدر پاکستان بن چکے، انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔

فریال تالپور کے وکیل نے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہ ہوسکیں، عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے حکم دیا کہ آصف زرداری جب تک صدر پاکستان ہیں، مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی۔

بعد ازاں، عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد نامزد ہیں جن پر 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024