• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے، آئی ایس پی آر

شائع May 29, 2024
— فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عالمی پیس کیپرز ڈے کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ آج عالمی امن کے لیے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان دنیا بھر کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر مرد اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس وقت 3 ہزار کے قریب پیس کیپر اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں، یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریباَ تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی امن کے لیے ان دستوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے، اس سال دن کا موضوع ہے ’بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کوششیں‘۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شمولیت کے ذریعے پاکستانی امن فوجی دستے عالمی ادارے کے مشنوں کو مہارت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید رپورٹ کیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران 27 افسران سمیت 171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024