• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایک سال میں شدید گرمی کے 26 دن کا اضافہ ہوا، رپورٹ

شائع May 29, 2024
فوٹو: شٹر اسٹاک
فوٹو: شٹر اسٹاک

گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید گرمی کے اوسطاً 26 اضافی دن کا تجربہ کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق منگل کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک رپورٹ جاری ہوئی جس میں بتایا گیا کہ گرمی، موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

یہ رپورٹ ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کلائمیٹ سینٹر، ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نیٹ ورک اور غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم کلائمیٹ سینٹرل نے شائع کی ہے۔

رپورٹ میں دنیا بھر موسم کی شدت میں اضافے میں گلوبل وارمنگ کے کردار کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے 1991 سے 2020 کا دورانیہ استعمال کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران ہر ملک کے لیے 10 فیصد کے اندر کیا درجہ حرارت شمار ہوتا ہے۔

اس کے بعد، انہوں نے 15 مئی 2024 تک گزشتہ 12 ماہ کا جائزہ لیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس مدت کے دوران درجہ حرارت پہلے کے مقابلے میں کتنا کم یا زیادہ رہا۔

بعد ازاں، انہوں نے اس دوران انتہائی گرم دنوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا، سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسانوں کی وجہ سے ہی موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہوا اور دنیا کے تقریباً تمام مقامات پر شدید گرمی میں اوسطاً 26 دن کا اضافہ ہوا۔

یورپی یونین کے موسمیاتی مانیٹر کوپرنیکس کے مطابق، 2023 گرم ترین سال تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 مہینوں میں تقریباً 6.3 ارب افراد (عالمی آبادی کا تقریباً 80 فیصد) نے کم از کم 31 شدید گرمی کے دنوں کا تجربہ کیا۔

مجموعی طور پر، انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم کے 90 مختلف ممالک میں 76 شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں اور سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے 5 لاطینی امریکہ میں تھے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024