• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری

شائع May 28, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کھاد کارخانوں کو مکمل قیمت پر گیس کی فراہمی کے لیے ہدایت کی ہے اور وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے احکامات کو باضابطہ طور پر منٹس کا حصہ بنالیا ہے، وفاقی کابینہ نے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے اور نوٹیفکیشن جاری ہونے تک کھاد کے کارخانوں کو سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی دی جا رہی ہے جس کی بدولت ان کارخانوں کو 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

فیصلے پرعملدرآمد سے فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی وزارت صنعت و پیداوار نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024