• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

شائع May 28, 2024
فوٹو: پرائم منسٹر آفس
فوٹو: پرائم منسٹر آفس

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی منظر نامے پر مثبت پیش رفت ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے (پی ٹی وی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اورغاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رفح میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور بیت المقدس کو بطور دارالحکومت کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کے شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین 1967 کے بعد کی فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک کہ تمام فریق متفق نہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024