• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا

شائع May 28, 2024
شہباز شریف — فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امرا میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری شرکت کریں گے، وزیرتجارت جام کمال اور وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے، وزیر اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024