• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:41pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:50pm

ربیکا خان کی اپنی منگنی پر رونے کی ویڈیو وائرل

شائع May 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ ربیکا خان کی جانب سے اپنی منگنی پر والد کے ساتھ جذباتی انداز میں رونے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں ڈراما کوئین قرار دے دیا۔

ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دونون نے تصدیق کی کہ ان کی بات پکی ہوگئی، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

منگنی کے دوران ٹک ٹاکر ربیکا خان جذباتی ہوگئیں اور والد کامیڈین کاشف خان سے چپک کر رونے لگیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

منگنی کے موقع پر ربیکا خان کے رونے کی مختصر وائرل ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر جذباتی ہونے کے بعد والد سے گلے مل کر انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے منگنی کے موقع پر رونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ڈراما کوئین بھی قرار دیا۔

زیادہ تر صارفین نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ٹک ٹاکر منگنی کے موقع پر کیوں رو رہی ہیں؟

کچھ صارفین نے کمنٹ کیے کہ ربیکا خان کو منگنی پر ایسے رو رہی ہیں، جیسے ان کی رخصتی ہو رہی ہو۔

لوگوں نے ان کے رونے کو ڈراما قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے رونے کی اداکاری کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024