• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم معاشی امور پر تبادلہ خیال

شائع May 27, 2024
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر  نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا جب کہ دونوں شخصیات نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر نے ٹیکنیکل اور ترقی کے میدان میں پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کی برآمدات کی بڑی اور وسیع مارکیٹ ہے۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی مارکیٹ پاکستان کی سرمایہ کاری کا بڑا زریعہ ہے، ان کا ملک پاکستان کا معاشی شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کو بہترین معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024