• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہری پور: گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں آتشزدگی

شائع May 27, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کےگورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول سریکوٹ میں آگ لگ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے اسکول کی پوری عمارت جل کر خاکستر ہوگئی ہے، تاہم اسکول میں موجود 1400 بچیوں کو بحفاظت نکال کر گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق گرلز اسکول میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ کے عملے نے اسکول میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہری پور میں گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول میں آگ لگنے سے عمارت مکمل جل گئی ریسکیو ٹیموں نےکولنگ عمل مکمل کرلیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 35 کمروں سے 18 کمرے مکمل تباہ ہوگئے جبکہ اسکول میں موجود تمام ریکارڈ اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

دریں اثنا، جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اسکول میں موجود تمام طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو عملے نے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبات کو بحفاظت نکالا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم اور متعلقہ انتظامیہ جلد واقعے کی رپورٹ پیش کرے، مزید کہا کہ آتشزدگی سے اسکول عمارت میں ہوئے نقصان کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024