• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

امیر کویت اور امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

شائع May 26, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ پیش رفت میں امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں کویت اور قطر کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیرشیخ مشعل الحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا، جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

کویت اور قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ بڑی پیشرفت ہے، امیرکویت اور قطر کا دورہ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں کارگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس 28 سے 30 مئی کو کویت میں منعقد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024