• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

شمالی کوریا کا واشنگٹن، سیول پر جاسوسی جہاز، کشتیاں بھیجنے کا الزام

شائع May 26, 2024
فائل فوٹو : رائٹرز
فائل فوٹو : رائٹرز

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا پر جزیرے کے ارد گرد مزید فضائی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ فوری کارروائی کرے گا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع کِم کانگ اِل نے سرکاری نام سے اپنے ملک کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے 13 سے 24 مئی تک ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے خلاف فضائی جاسوسی کے لیے درجنوں فوجی طیارے تعینات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف فوجی مشقوں کے ساتھ مل کر اس طرح کی دشمنانہ فوجی جاسوسی علاقائی فوجی کشیدگی میں مسلسل اضافے کی جڑ بن گئی ہے۔

اہلکار نے جنوبی کوریا کی بحریہ پر بھی تنقید کی اور اسے سمندر پار دشمن کی دخل اندازی کہا اور دعویٰ کیا کہ ایسی کارروائیاں موبائل گشت کی آڑ میں کی گئی ہیں۔

نائب وزیر نے کہا کہ شمالی کوریا کی فوج ضروری فوجی اقدامات کرے گی، ہماری سمندری سرحد کے پار اس طرح کی بار بار دراندازی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے سرحد کے پار سے جنوبی کوریا کے سوک گروپوں کی جانب سے حکومت مخالف کتابچوں پر مشتمل غبارے بھیجنے کو بھی نشانہ بنایا اور اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں نافذ ہونے والی پابندی کے باوجود جنوبی کوریا کے کارکنوں نے برسوں سے سرحد پر پروپیگنڈہ کتابچے اور امریکی ڈالر والے غبارے اڑائے ہیں، یہ ایک ایسا حربہ ہے جس کے خلاف پیانگ یانگ طویل عرصے سے احتجاج کر رہا ہے۔

انٹر کوریائی تعلقات برسوں سے تناؤ کا شکار ہیں اور پیانگ یانگ نے سیول کو اپنا بنیادی دشمن قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا نے دوبارہ اتحاد کے لیے قائم کردہ ایجنسیوں کو ختم کر دیا اور 0.001 ملی میٹر علاقائی خلاف ورزی پر بھی جنگ کی دھمکی دی ہے۔

جنوبی کوریا اور اس کے اہم سیکیورٹی اتحادی امریکا معمول کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہیں، جو ان کے بقول جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی شمالی کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں۔

پیانگ یانگ ایسی تمام مشقوں کو حملے کی مشقوں کے طور پر مانتا ہے، اور اس کے جواب میں ہتھیاروں کے ٹیسٹ اور لائیو فائر کاؤنٹر ڈرلز کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024