• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کچھ مردوں نے رومانوی تعلقات استوار کرنے کیلئے رابطہ کیا، فیصل قریشی کا انکشاف

شائع May 25, 2024

سینئر اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ مردوں نے ان سے رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ہم جنس پرستی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کے مذہب میں ہم جنس پرستی حرام ہے، اللہ نے جس مقصد کے لیے عورت اور مرد کو بنایا ہے وہ چیزیں اہم ہیں، قرآن پاک میں بھی صرف دو جنس کی بات کی گئی ہے۔

اداکار نے کہا کہ انٹر سیکس (ایسے بچے جن کی جنس پیدائش کے وقت واضح نہ ہو) اللہ کی طرف پیدا کیے ہوتے ہیں، یہ ایک لمبی بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پورا ضابطہ حیات ہے، اسے سائیڈلائن نہیں کرسکتے، ان کے لیے یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ ہم جنس پرستی کو معمولی بات ہے۔

اداکار نے کہا کہ وہ کسی مرد کو بھائیوں کی طرح گلے لگا سکتے ہیں، انہیں بھائی ہونے کے ناطے گالوں پر بوسہ دے سکتے ہیں، لیکن اگر وہی مرد انہیں کسی اور نظر سے دیکھے تو وہ اسے تھپڑ رسید کرلیں گے۔

فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ کچھ مردوں نے ان سے رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ کچھ مردوں نے اس طرح کے تعلقات استوار کرنے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں بہت ہنسی آئی، جب کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کچھ مردوں نے انہیں میسجز بھیجے لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے بلاک کردیا کہ وہ ایک سیدھے آدمی ہیں۔

تاہم اداکار نے ان مردوں کی تفصیلات شئیر نہیں کیں کہ ان سے رومانوی تعلقات استوار کرنے والے مرد حضرات کا تعلق شوبز انڈسٹری یا کسی اور فیلڈ سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024